لندن،مسلح شخص کی مسجد میں گھسنے کی کوشش

May 10, 2019

لندن کی سیون کنگ مسجد میں نماز تراویح کے دوران مسلح شخص کی مسجد میں گھسنے کی کوشش کو وہاں موجود نمازیوں نے ناکام بنا دیا۔

برطانوی میڈیا کےمطابق مسلح شخص کو مسجد میں موجود نمازیوں نے باہر دھکیل دیا، جبکہ مبینہ حملہ آور نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کے دوران اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق باہر نکالے جانے کے بعد مسلح شخص مسجد کے باہر ایک فائر کرکے فرار ہوگیا، تاہم واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کا کام جاری ہے، واقعے کے بعد ہائی روڈ سیون کنگ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔