’شمالی کوریا کےمیزائل تجربےسےکوئی خوش نہیں ‘

May 10, 2019

شمالی کوریا کےنئےمیزائل تجربےپرامریکی صدر نےکہاہے کہ تجربےسےکوئی بھی خوش نہیں جبکہ جنوبی کوریائی صدرنےتجربےکوامریکا سےاظہار ناراضگی قراردےدیا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا امریکا کے ساتھ مزاکرات چاہتا ہے لیکن وہ اسکے لئے ابھی تیار نہیں ہے۔

جنوبی کوریائی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا حالیہ میزائل تجربہ ممکنہ طور پر اسکا امریکا سے اظہار ناراضی ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ روزکم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کاکارگو جہاز اپنے قبضے میںلے لیا ہے، جسے امریکا ،اقوام متحدہ کی پابندیوںکی خلاف ورزی پر قبضے میں لیا گیا۔