نیو کراچی میں غبارے والے کا سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی

May 13, 2019

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں غبارے کے ٹھیلے پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیو کراچی کالی مارکیٹ میں غبارے والے کا گیس سلنڈر غباروں میں گیس بھرنے کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے ٹھیلے والا اور دیگر 2افراد جھلس گئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد تینوں زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔