سلیم یوسف نے محمد عامر کی حمایت کردی

May 13, 2019

سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف نے بھی ورلڈ کپ میں محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں عامر کا پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں سلیم یوسف نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ایک اچھا میچ پاکستان ٹیم کو مومینٹم دے سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح دوسرے ون ڈے میں ٹیم کھیلی، اس کو دیکھ کر اچھا لگا کہ ٹیم نے فائٹ کیا ، سابق وکٹ کیپر نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ رلڈ کپ میں بلاخوف مثبت کرکٹ کھیلیں ۔

سلیم یوسف نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیم انگلینڈ جیسی نمبر ون سائیڈ کیخلاف دوسری اننگز میں ساڑھے تین سو کرسکتی ہے تو یہ ٹیم میچز بھی جیت سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اس ٹیم کو فائدہ ہوگا جس کے پاس پاور ہٹر ہوگا، سلیم یوسف کا کہنا تھا کہ محمد عامر کا اسکواڈ میں ہونا پاکستان کیلئے ہی فائدہ مند ہوگا۔