’’فجیرہ حملے میں 2 سعودی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا‘‘

May 13, 2019

سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ کے نزدیک پیش آنے والے تخریب کاری کے واقعے میں سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سعودی وزیر توانائی کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں سعودی آئل ٹینکر کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نہ ہی آئل ٹینکر سے آئل کا اخراج ہوا ہے۔

خالد الفالح نے یہ بھی کہا کہ اس حملے میں سعودی عرب کے دونوں جہازوں کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ کے قریب تخریبی کارروائی میں 4 جہازمتاثر ہوئے تھے۔