’’کھیل کے دوران دھونی کئی بار غلطیاں کر تے ہیں‘‘

May 15, 2019

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کلدیپ یادیو نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مہمندرا سنگھ دھونی میدان میں کئی بار اپنی ٹپس دے کر غلطیاں کر جاتے ہیں مگر اُس وقت اُنہیں کچھ بولا نہیں جا سکتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ای اے ٹی کرکٹ ریٹنگ ایوارڈ کی تقریب کے دوران کلدیپ یادیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ اکثر دھونی میدان میں کھیلتے ہوئے غلطیاں کر جاتے ہیں مگر اُس وقت اُنہیں کچھ بولا نہیں جا سکتا ، کیوں کہ وہ بہت کم بات کرتے ہیں اور صرف اوورز کے اختتام پر ہی بات کرتے ہیں وہ بھی جب وہ بہت ضروری سمجھیں۔‘

بھارتی اسپنر کلدیب یادیو نے کہا ہے کہ اکثر دیکھا جا سکتا ہے کہ دھونی اوورز کے دوران باؤلرز کو ٹپس دے رہے ہوتے ہیں ، مگراُنکی ٹپس ہمیشہ سہی نہیں ہوتیں۔

دوسری جانب کلدیپ یادیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی ساری خبریں جعلی اور بے بیناد ہیں اور اُن کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے ایم ایس دھونی کے لیے ایسا کچھ نہیں کہا ہے۔