عمران خان دہشتگردی کا صفایا کریں، مدد کیلئے تیار ہیں، بھارتی وزیرداخلہ

May 16, 2019

سرینگر ( آن لائن ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھارت پاکستان کو ہر ممکن مدد دینے کیلئے تیار ہے لہذا عمران خان ملک میں دہشت گردی کا صفایا کریں بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دوبارہ مودی کے برسراقتدار آنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوجائیں گے ۔