یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن، تحریک حق خودارادیت نے کشمیر دوست امیدواروں کی کامیابی کیلئے مہم شروع کردی

May 16, 2019

بریڈ فورڈ(محمدرجاسب مغل) جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداران نے برطانیہ بھر میںیورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں کشمیر دوست امیدواروں کوکامیاب کرانے کے لئے بھرپور مہم شروع کردی ہے۔ سابق ممبران یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی موجودگی میں شہر شہر جاکر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو 23مئی کو یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لئے متحرک کیاجارہا ہے۔ بریڈ فورڈ میںجموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کا سردار عبدالرحمن خان کی صدارت میں ہونے والے مشاورتی اجلاس جس میں کنزریٹو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ امجد بشیر مہمان خصوصی تھے کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں جن میںلیبر پارٹی بریڈ فورڈ ایسٹ کے چیئرمین سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق، کنزرویٹو پارٹی ایسٹ کے چیئرمین راجہ سخاوت حسین، پیپلزپارٹی بریڈ فورڈ کے صدر آصف نشیم راٹھور، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان آصف خان، راجہ اکمل عزیز، ہیری بوٹا اور چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ 23مئی کو ہونے والے یورپی الیکشن میں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر دوست ممبران کو کامیاب کرانے کے لئے ہمیںبھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔ اجلاس میںاس حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی، اجلاس میںبتایا گیا کہ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، سرپرست سردار عبدالرحمن خان، سیکرٹری جنرل محمداعظم، برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلریاسمین ڈار، وائس چیئرمین برطانیہ امجد حسین مغل، ڈائریکٹر انتظامیہ ہیری بوٹا، نارتھ انگلینڈ کی چیئرپرسن نائلہ شریف، گریٹر مانچسٹر کی چیئرپرسن روبینہ خان، یارکشائر کے چیئرمین طارق بٹ، ایسٹ مڈلینڈ سے کونسلر نگہت خان، ویسٹ مڈلینڈ سے ڈاکٹر صبور جاوید، لیوٹن سے راجہ محمد اعظم خان، سائوتھ آف انگلینڈ کے چیئرمین عبدالوہاب قادری، لندن ریجن کی چیئرپرسن شاہدہ جرال، صبیحہ شہزاد، نائلہ خان فوزیہ تنویر ،روبینہ خان، کونسلر اصغر قریشی، کونسلر صبیحہ خان، سابق لارڈ میئر غضنفر خالق اور دیگر رہنمابرطانیہ کی مختلف پارٹی کے رہنمائوں سے رابطے کررہے ہیں تاکہ انہیںکمیونٹی لیڈروں اور عوام سے ملاقاتیں کروا کر ان کے لئے ووٹ مانگے جاسکیں۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہاکہ برٹش کشمیریوں اور پاکستانیوںکو اس موقع پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اور ایسے تمام امیدواروں کو انتخابی مہم میںشریک ہوکر حق ادا کرنا چاہئے جنہوںنے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپرماضی میںآواز بلند کی اور آئندہ بھی انہیںمقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کرکے انہیںمقامی اوریورپی حکومتوں سے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیناہوگا۔ انہوںنے کونسلروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی وارڈ میںجہاںووٹروں کو متحرک کریںوہیں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری لیڈروں کی گرفتاریوں مقبوضہ کشمیر میں تلاشی کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے اور کنٹرول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوںکانوٹس لینے کابھی مطالبہ کریں۔ راجہ نجابت حسین نے تحریکی عہدیداروں اور کشمیری تنظیموں پر زور دیا کہ اگلے دس دنوںمیں ہر شہر میں تقریبات منعقد کرکے یورپی امیدواروں سے حمایت حاصل کریں اور مقامی کمیونٹی پر زور دیںکہ وہ مین سٹریم پارٹیوںکے امیدواروں کو ووٹ دیں اور تمام انتہا پسند پارٹیوں اور امیدواروں کومسترد کرکے موزوں امیدواروںکو کامیاب کرائیں۔ تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم، کونسلر یاسمین ڈار نے لیبر پارٹی اور امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ جیرمی کوربن کے وژن کے مطابق برطانیہ بھر میںمہم تیز کردیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لیبر ممبران یورپی پارلیمنٹ منتخب کرائے جاسکیں۔ جبکہ کنزرویٹو پارٹی کے فرینڈ آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین ہیری بوٹا اور سیکرٹری پامیلا اشرف نے ٹوری ممبران سےمطالبہ کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ حکومتی ممبران پارلیمنٹ سے رابطے قائم کرکے برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کرکے عوام کو ووٹ ڈالنے پر قائل کریںتاکہ نئی یورپی پارلیمنٹ میںبرٹش نمائندے برطانیہ کی موثر نمائندگی کرسکیں۔ تحریک کے عہدیداروں نے اس موقع پر جہاںیورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کے عہدیداروں انتھیا میکنٹائر رچرڈ کوربٹ، جولی وارڈ، جان پراکٹر، ٹریسا گرفن ،ڈیوڈ مارٹن، ایشلے فوکس، ریما میکلا رکن، ڈینیل ہسننان اور کارڈ موریس کو کامیاب کروائیں، مسلمان امیدواروںڈاکٹر سجاد کریم، واجد خان، امجد بشیر، سید کمال، بیرونس نوشینہ مبارک کوبھی اپنے اپنے حلقے میں کامیاب کرکے کشمیر دوست ارکان کےکام کے تسلسل کو جاری رکھ سکیں۔