لاہور، خاتون سمیت 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

May 16, 2019

لاہور بھاٹی گیٹ کے علاقے میں انٹیلی جینس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے مبینہ تین دہشت گردوں میں ایک خاتون سہولت کار بھی شامل ہے، تینوں مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق شبہ ہے کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق داتا دربار دھماکے سے ہے تاہم باقاعدہ تفیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔