پی ایس ڈی پی کا حجم 7 سو ارب سے زائد رکھا جائیگا

May 16, 2019

اسلام آباد( حنیف خالد) مالی سال2019-20 کا پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان سات سو ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ ن لیگ حکومت نے2018-19 کے وفاقی بجٹ میں8سو ارب روپے کا پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان بنایا تھا مگرپی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی اس میں 125 ارب روپے کی کمی کر کے پی ایس ڈی پی 675 ارب روپے کا کردیا۔ سالانہ پلان کو آرڈینیشن کمیٹیAPCC کا انتہائی اہم اجلاس20 مئی2019 کو طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کرینگے اس میں وفاقی اقتصادی وزارتوں کے اعلیٰ ترین عہدیداروں کے ساتھ پنجاب سندھ کےپی کے بلوچستان کے وزرائے خزانہ وزرائے منصوبہ بندی وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان باقر رضا ایف بی آر کے چیئرمین سید شبر زیدی ،آزادکشمیر کے وزیراعظم فاروق حیدر گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن اے پی سی سی میں مختص کئے گئے فنڈز کو حتمی شکل دینے کیلئے شرکت کرینگے۔