میٹھی عید پر ”جیوفلمز“ کی ”رانگ نمبر 2“ شائقین کے دِل جیتنے کو تیار

May 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی (محمد ناصر ) جیو فلمز اور وائی این ایچ فلمز کا شاہکار ”رانگ نمبر2 “ میٹھی عید پر فلم بینوں کے دِل جیتنے کو تیار ہے۔

فلم کی ہدایات اور کہانی یاسر نواز کی ہے جبکہ آئی ایم جی سی کے شیخ امجد رشید اورحسن ضیا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

مرکزی خیال دانش نواز کا ہے جبکہ پس منظر سے متعلق تمام ڈائیلاگ احمد حسن نے لکھے ہیں۔

عید الفطر پر ڈسٹری بیوشن کلب پورے ملک میں ”رانگ نمبر 2“ ریلیز کرے گا۔