رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر2‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔
جیو فلمز اور وائی این ایچ فلمز کا ایک اور شاہکار خوشیاں بکھیرنے آرہا ہے اس میٹھی عید پر ”رانگ نمبر ٹو“ کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
فلم کی ہدایات معروف ہدایت کار یاسر نواز نے دی ہیں جبکہ حسن ضیا ، امجد رشید، عرفان کھوسٹ اور ارشد خان نے اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔
رانگ نمبر2 کے مرکزی کرداروں میں باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، دانش نواز، یاسر نواز، احمد حسن، شفقت چیمہ ، ثنا فخر اور دیگر شامل ہیں۔
فلم کی کہانی ایک امیر ترین نوجوان لڑکی زویا کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے جو اپنے بزنس مین باپ کے پرسنل اسسٹنٹ کے بیٹے عمر کی آنکھوں میں سماگئی ہے ، عمر دوسروں کے ساتھ عشق اور محبت کے ساتھ زویا میں بھی دلچسپی لینا شروع کردیتا ہے۔
فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔