منشیات کیس کے ملزموں کو قید اور جرمانہ

May 16, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار محمد اکرم خان نے تین مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کو قید اور جرمانہ کی سزا دینے کا حکم دیدیا۔عدالت نے 2400 گرام چرس اور پانچ گرام افیون برآمد ہونے پر پکڑے جانے والے شفیق خان کو 31ماہ قید ایک لاکھ روپے جرمانہ، 1979گرام ہیروئن ملنے پر گرفتار ملزم گل خان کو دو سال چار ماہ قید ایک لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ اور ملزم یاسر خان کو ایک سال پروبیشن کی سزا دی ۔