متحدہ مسلم موومنٹ کے زیر اہتمام ’’یوم فتح مکہ‘‘ کے حوالے سے تقریب

May 16, 2019

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) متحدہ مسلم موومنٹ کے زیر اہتمام ’’یوم فتح مکہ‘‘ کے حوالے سے علامہ عون محمد نقوی کی صدارت میں تقریب ہوئی جس میں حافظ اللہ دتہ کاشف ، عظیم الحق پیرزادہ،محمدشاہ نقوی، فہیم ممتاز ،شیخ ارشد محمود ، حافظ محمد ظفر قریشی، یونس بھٹی، ساجد نواز، دانش و دیگر نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ ’’فتح مکہ‘‘ عفو و درگزر ، رواداری کا اعلیٰ نمونہ ہے،تقریب میں ملک کے استحکام، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔