احتجاج کرکے اپنا شوق پورا کرلیں، شاہ محمود

May 16, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پہلے جو جماعتیں احتجاج اور دھرنے کے خلاف تھیں اور اسے جمہوریت کیلئے نقصان دہ کہتی تھیں آج خود یہ سب کرنے چلی ہیں، ان سے کہیں گے کہ اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کو مشکل حالات میں معیشت ملی ہے، اس ٹرم کے اختتام پر لوگ بہتری دیکھیں گے۔