6سالہ بچے کا فٹ بال کھیلنے کا شاندار مظاہرہ

May 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں اور ماہر کھلاڑیوں کوفٹ بال کھیلتے ہوئے اور کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگالیکن جناب بچے بھی فٹ بال کھیلنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو صرف فٹ بال کھیلتے ہوئے شاندار انداز میں گول کر رہا ہے بلکہ اس سے کرتب بازی بھی دکھا رہا ہے۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو سے تعلق رکھنے والاMarco Antonioنامی چھ سالہ بچہ نہ صرف فٹ بال کھیلنے کا بیحد شوقین ہے بلکہ کئی مقابلوں میں حصہ بھی لے چکا ہے۔

مارکو انتونیو ایک ماہرفٹ بال پلیئر بننے کی باقاعدہ تربیت بھی لیتاہے۔