امریکی انتظامیہ کی مذاکرات کیلئے آنے والے طالبان کو سفری اخراجات دینے کی درخواست مسترد

May 17, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی انتظامیہ چاہتی تھی کہ مذاکرات کیلئے آنے والے طالبان کو رہائش اور کھانے پینے کے اخراجات ادا کیے جائیں تاہم کانگریس کمیٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیپیٹول ہل میں ارکان کانگریس نے یہ درخواست اس لیے مسترد کر دی کیونکہ اخراجات کی ادائیگی بالواسطہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہوتی۔