عراق نے شام کیلئے پروازیں بحال کردیں

May 17, 2019

بغداد (جنگ نیوز )عراق کی سرکاری فضائی کمپنی نے شام کیلئے پروازیں بحال کردیں،عرب میڈیا کے مطابق عراق نے شام کیلئے پروازوں کو 8 برس بعد بحال کردیا ہے ۔عراق ائیر ویز نے 2011 میں شام کیلئے پروازیں روک دی تھیں۔شامی دارالحکومت دمشق کیلئے پہلی پرواز ہفتہ 18 مئی کو روانہ ہوگی ۔