عمر کو ٹ کی شریمتی پا روتی کی شکا یت کا نو ٹس

May 17, 2019

صوبائی وزیر اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے عمر کو ٹ کے قریب بیوہ خاتون شریمتی پاروتی کی 60ایکڑ زرعی زمین پر بااثر افراد کی جانب سے مبینہ قبضے اور زمین سے آم، چیکو، زیتو ن اور لیموں سے تیار باغات تباہ کرنے اور ہتھیار کے زور پر گندم کی فصل لیجانے کا سخت نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں، بااثر افرا د کے خلا ف سخت کا روائی کی جائے اور شریمتی پاورتی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

صو با ئی وزیر نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی اقدا م کو بر دا شت نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت اقلیتی برادری کے جان و مال کی حفاظت کےلئے سخت اقدامات اٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی بیوہ خاتون کی قیمتی زمین پر قبضہ سندھ کی روایات کے خلا ف ہے۔

ہری رام کشوری لا ل نے کہا کہ سپریم کو رٹ نے حال ہی میں اقلیتی برادری کی املاک پر قبضوں کے خلا ف سخت حکم جاری کیا ہے، اس لئے یہ عمل سپریل کو ر ٹ کے حکم کے بھی خلاف ہے۔

انہوں نے شریمتی پاروتی کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے نقصان کا ازالہ کیا جا ئے گا۔