اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی

May 17, 2019

اوگرا نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی سفارش کردی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 47 فیصد اور سوئی سدرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 28 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔