’’پاکستان کے علاوہ انڈیا، انگلینڈ، آسٹریلیا فیوریٹ ٹیمیں ہیں ‘‘

May 18, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ انڈیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا فیوریٹ ٹیمیں ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وہاب ریاض نے کہا کہ بولنگ میں تجربے کی کمی ضرور ہے، تجربہ کار پلیئرز ہوتے تو بہتر ہوتا لیکن نوجوان پلیئرز کو کھیل کر ہی تجربہ حاصل ہوگا ۔

وہاب رہاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن کا کلک کرنا اچھی بات ہے، بولنگ میں مہارت کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیوں کہ انگلش کنڈیشن میں وہی بولر کامیاب ہوگا جو سوچ سمجھ کر بولنگ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ اعصاب کا مقابلہ ہوگا ، ٹیم کو مشورہ یہی ہے کہ اس میچ کو عام میچ سمجھ کر کھیلیں۔