بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور، ڈاکو کہنا تنقید نہیں، توہین ہے، مولانا طارق جمیل

May 18, 2019

معروف دینی مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور، ڈاکو کہنا تنقید نہیں، توہین ہے۔ الزام لگانے والے کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں، کیوں کہ اسے اللہ کی بارگاہ میں اپنا الزام ثابت کرنا بھی ہوگا۔

مولانا طارق جمیل کی خصوصی گفتگو جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں دکھائی جائے گی۔

اداکاروں کی جانب سے رمضان نشریات کرنے اور رویت ہلال کمیٹی کے موضوع کو بھی پروگرام میں زیر بحث لایا جائے گا۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کے ساتھ مولانا طارق جمیل کا مکمل انٹرویو ناظرین ہفتے کی شب 10بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔