کویت پاکستان آئندہ بدھ کو اہم اقتصادی وانرجی کے معاہدے کرینگے

May 19, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) کویت کا شاہی وفد 21 مئی کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئے گا وفد کے ساتھ کویت کے وزراء بھی اسلام آباد خصوصی طیارے میں پہنچیں گے۔ کویتی پرنس وفد کی قیادت کر رہے ہوں گے۔ منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں اہم ملاقات ہوگی۔ کویت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد سے وزیراعظم آفس میں بدھ 22 مئی کو مذاکرات کرے گا جس میں آئل وگیس، اطلاعات، تجارت، افرادی قوت، سرمایہ کاری، انرجی سمیت بینکاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مذاکرات ہوں گے۔ وزیراعظم آفس میں دونوں وفود کے سربراہوں کی موجودگی میں کویت پاکستان کے مابین کئی معاہدوں اور متعدد مفاہمت کی دستاویزات پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔