کارکن سیاسی عمل کیخلاف سازشوں کو ناکام بنا دیں، بی ایس او

May 19, 2019

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ نےایک بیان میں کہا ہےکہ بی ایس او بلوچ قوم کی سیاسی نرسری ہے آج بلوچستان کے سیاسی سماجی اور تمام شعبہ جات میں دیکھا جائے تو سب سے باصلاحیت اور قابل لوگ بی ایس او کے فارغ التحصیل ملیں گےمگر بلوچستان میں سیاسی عمل کی بنیاد اور سیاسی سوچ پیدا کرنے کی نرسری روز اول سے ہی سازشوں طاقت کے زور پر دبائو اور منفی جذباتی سیاست کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہی اور بی ایس او کی جدوجہد کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے،لیکن کارکنوں کی مضبوط جدوجہد ہر دور میں جاری رہی موجودہ دور میں ایک دفعہ پھر کٹھن حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایک جانب خوشامدی لوگوں کو اقتدار پر مسلط کرکے سیاسی قوتوں کا راستہ روکا گیا دوسری جانب سیاسی عمل کو بنیاد ہی سے ختم کرنے کے سازشوں میں تیزی لائی گئی ہے چونکہ شعور کی بنیاد تعلیمی ادارے اور اس سے منسلک فکر ہوتی ہے تعلیمی اداروں کو لسانی گروہ بندی، کرپشن کا شکار بنا کر مفلوج کر دیا گیا ہے اور آواز بلند کرنے پر اسٹوڈنٹس کے شعوری پروگرامز پر بھی قدغن لگائی گئی ہے ان حالات میں کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تعلیمی شعوری عمل کو کسی صورت کمزور نہ ہونے دیںبلکہ اس عمل کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھائیں تاکہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔