امریکی صدر کے طیارے پرحملے کو خفیہ ایجنٹ کیسے روکے گا؟

May 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی صدر کے طیارے پر دہشت گرد حملے کو خفیہ ایجنٹ کیسے روکے گا؟ ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اینجل ہیز فالن کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اینجل ہیز فالن (angel has fallen ) کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، رک رومن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم اولمپس ہیز فالن سیریز کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسے سیکرٹ سروس ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جس پر صدر کو قتل کرنے کا الزام لگ جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں گیرارڈ بٹلر،مورگن فری مین،ڈینی ہسٹن، مائیکل لینڈز، پائپر پیرابو،ٹم بلیک اور نک نولٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ایلن سیگل اور مارک گل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم22 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔