نیویارک کی عمارت پر لگے بل بورڈ میں آگ لگ گئی

May 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی عمارت پر لگےالیکٹرانک بل بورڈ میں اچانک آگ لگ گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی عمارت پر لگےالیکٹرانک بل بورڈ میں اچانک آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کا اسپرے کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ 80 فائر فائٹرز نے 3 گھنٹے میں آگ پر قاپو پایاجبکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔