دریائے سندھ میں کشتی الٹنےکا واقعہ، 5 افراد تا حال لاپتہ

May 19, 2019

جام شورو کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 تا حال لاپتہ ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جامشورو سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں معاونتکی گئی۔

امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہکے مطابق دریائے سندھ میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے پاک بحریہ کے غوطہ خور ڈائیونگ آپریشنز کریں گے۔