شاداب خان ورلڈ کپ کے خطرناک اسپنرز میں شامل

May 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی بولنگ لائن اپ انگلینڈ کے خلاف ون ڈ ے سیریز میں ناکام رہی لیکن پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈ کپ کے خطرناک اسپنرز میں شامل ہیں۔ شاداب نے ہیپا ٹائیٹس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کی تھی۔ ورلڈکپ میں 9 ٹیموں کے 14 اسپنرز کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کا کوئی اسپنر شامل نہیں ہے جب کہ بیٹسمینوں کیلئے خطرہ بننے والے اسپنرز کی فہرست میں پاکستان کے اسپنر شاداب خان 14 اسپنرز میں سے ایک ہوں گے۔ بھارتی
میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے اسپنرز راشد خان، مجیب الرحمان اور سمیع اللہ شنواری کو ورلڈ کپ کا خطرناک بولر قرار دیا گیا ہے۔ بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے بھی 2، 2 اسپنرز فہرست میں شامل ہیں جب کہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک اسپنرموجود ہے۔