تحریک انصاف کی حکومت اس سال گر جائیگی،ن لیگی وزیراعظم ہوگا، مشاہد اللہ

May 20, 2019

لاہور(خبرایجنسی) مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر وسینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کپتان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا جائے گا، تحریک انصاف کی حکومت اسی سال گر جائے گی اور نیا وزیر اعظم ن لیگ سے ہوگا، ڈیل کے حوالےسے تمام الزامات لغو ہیں، ن لیگ آج بھی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران مریم نواز کو بلاول کی جانب سے افطار پارٹی کی دعوت کے سوال پر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مریم نواز کے علاوہ اور بھی 16 نائب صدور ہیں تاہم ان کی مقبولیت سب سے زیادہ ہے۔چیئرمین نیب کے شریف خاندان کی ڈیل کے حوالے سے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ تمام الزامات لغو ہیں، وہ بتاتے کہ کس نے پیشکش کی، قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے تحر یک انصاف جس طر ح اقتدار میں آئی ہے پوری قوم جانتی ہے ۔