سرکاری حج اسکیم ، اضافی کوٹہ کی آج ہونیوالی قرعہ اندازی ملتوی

May 20, 2019

کراچی( این این آئی )سرکاری حج اسکیم کے اضافی کوٹہ کی آج ( پیر ) کے روز ہونے والی قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی ۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔سرکاری حج اسکیم کے تحت 9ہزار600کے اضافی کوٹہ کے لئے 20مئی کو قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا تھا جسے ملتوی کردیا گیا۔وزارت حج کے ذرائع کے مطابق پہلی قرعہ اندازی میں ناکام رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے اور جن درخواست گزاروں نے اپنی رقوم بینکوں سے واپس لے لی تھیں ان کے نام بھی قرعہ اندازی میں شامل ہونگے ۔