واٹربورڈ کی 84انچ قطرکی پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل

May 22, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال بلاک 19میں ترقیاتی کام کیلئے کی جانیوالی کھدائی کے دوران پھٹنے والی واٹربورڈ کی 84انچ قطرکی پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی گئی ہےمرمت کے بعد مذکورہ لائن سے پانی کی فراہمی بھی معمول کے مطابق شروع کردی گئی ہے ،واضح رہے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 3بجے گلشن اقبال بلاک 19میں گرڈ اسٹیشن کے قریب ترقیاتی کام کیلئے کھدائی کے دوران کے الیکٹرک کے عملے سے واٹربورڈ کی 84انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔