آن لائن فراڈ میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

May 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے آن لائن فراڈ میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر ٹیپو سلطان روڈ الحمرا سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان نے شہری سے فراڈ کے ذریعے 16ہزار 295 ڈالر ہتھیائے، درخواست گزار کا تعلق سعودی عرب سے ہے،گرفتار ملزمان انجم شہزاد اور فہد انجم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔