’’بصارت سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف نہ کیا جائے‘‘

May 23, 2019

لاہور ہائیکورٹ نے بصارت سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نے نابینا ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے نشاندہی کی کہ پنجاب حکومت انہیں ملازمت پر مستقل نہیں کر رہی،اندیشہ ہے کہ انہیں برطرف کر دیا جائے گا۔

ملازمین نے درخواست میں استدعاکی کہ حکومت انہیں مستقل کرنے اور برطرفی سے روکنے کا حکم دے۔

اس موقع پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتےہوئے پنجاب حکومت، سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن اور ڈی سی کو نوٹس جاری کر کےجواب طلب کر لیا۔