عمران خان آئی ایم ایف ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں، مشاہداللہ

May 23, 2019

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہےکہ عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں، وزیراعظم سمیت سب کی کرپشن کی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے جو مصنوعی اور مسلط شدہ ہے،ملک9ماہ میں ہی اتنا پیچھےچلا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

کوٹ لکھپت جیل لاہورکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےمشاہد اللہ خان نےکہاکہ یہ ہمیں کرپٹ کہتے ہیں حالانکہ یہ سب کرپٹ اکٹھے ہوگئےہیں، انہوں نے پورے ملک کو تنگ کیا ہوا ہے، تیل ،بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھاکرعام آدمی کا جینامحال کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے قرض لیا تو ملک پر لگاکر دکھا دیا ،وہ جب آئی ایم ایف میں گئے توآئی ایم ایف نے کوئی شرط نہیں رکھی مگر آج آئی ایم ایف نے اپنے ہی منشی بھیج دیئے،آئی ایم ایف کوبھی معلوم ہے کہ یہاں بے ایمان اور کرپٹ لوگ بیٹھےہیں۔