وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

May 24, 2019

کراچی(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان آج(جمعہ)ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے اور گورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کے علاوہ ایک افطارڈنرمیں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کراچی میں قیام کے دوران شوکت خانم اسپتال کےفنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدرات کے علاوہ گورنرسندھ عمران اسماعیل اورپی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔