کمشنر کاغیر قانونی پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

May 24, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عمران سکندر نے غیر قانونی پارکنگ بھتہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے سی او میونسپل کارپوریشن اقبال فرید، سی پی او ملتان عمران محمود اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور کو فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی،کمشنر نے حکم دیا کہ کہ غیر قانونی پارکنگ کے ذریعے بھتہ وصول کرنے والے مافیا کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیں جبکہ بھتہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے افسران اود دیگر افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے،بھتہ مافیا سے ریکوری کر کے میونسپل کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے، پچھلے2 سالوں سے بھتہ مافیا سرگرم ہے، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔