ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کاعید کی تنخواہ کیساتھ اوورٹائم بھی دینے کا مطالبہ

May 24, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان لیبر اتحاد ورکر یونین نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایسے ملازمین جو رمضان بازار میں ڈیوٹی دے رہے ہیں ان کو عید کی تنخواہ کیساتھ اوورٹائم کے پیسے بھی دیئے جائیں اور پچھلی عید کے بقایا جات بھی دیئے جائیں ۔