سابق ڈی جی ایکسائز کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

May 25, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے سابق ڈی جی ایکسائز محمد قاسم بلوچ کے خلاف دائر بدعنوانی ریفرنس کی سماعت کی تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور سماعت ملتوی کردی گئی۔