منڈی مویشاں پارکنگ سمیت دیگر ٹھیکوں سے 7کروڑ 60لاکھ کی آمدنی

May 25, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے منڈی مویشاں میں پارکنگ ، توڑی پرالی سمیت دیگر ٹھیکوں سے 7کروڑ 60لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کی گئی ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں ، منڈی مویشیاں میں سہولیات کی فراہمی پر 3کروڑ 40لاکھ روپے کے اخراجات کئے گئے ہیں ، سال میں کمپنی نے مختلف ٹھیکہ جات سے 7کروڑ 60لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے جس میں سے صرف 3کروڑ 40لاکھ روپے ملازمین کی تنخواہوں، منڈی مویشیاں میں پانی ، سائے کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر خرچ کئے گئے ہیں ۔