علی ظفر نے نیا حمدیہ کلا م جاری کردیا

May 25, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

معروف گلوکار علی ظفر نے رمضان المبارک میں حمدو نعت پر مبنی اپنا نیا کلام جاری کیاہے۔ یہ نیا کلام اُن کے سفرِعمرہ کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹکرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’ اس سال کے آغاز میں انہیںعمرے کی نیت سے مکے اور مدینے کا سفر کرنے کی سعاد ت نصیب ہوئی تھی اور وہاں انہیں جو روحانیت کا احساس ہوا، وہ لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہیں۔

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ انہوں نے اپنے سفر میں محسوس کیا ،وہی حمد و نعت میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے، میرا یہ تازہ کلام اُنہی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’ اللّہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور اس کلام سے امن کو فروغ ملے۔‘

نئے کلام کے سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہوتے ہی اسےعوام کی جانب سے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہےاور اسے اب تک 20گھنٹے کے دوران 18ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے گلوکار نے یہ پیغام رائج طریقہ کار کے بجائے قدیم انداز میں، قلم اور دوات کی مدد سے ایک خاص کاغذ پر لکھا ہے۔

واضح رہے حمد و نعت پر مبنی کلام کو علی ظفر نے خود تحریر کیا ہے اور موسیقی بھی علی ظفر نے ہی دی ہے جبکہ ہدایت کاری اور ایڈیٹ کے فرائض حسن بادشاہ نے انجام دیے ہیں۔