تھریسامے کےاستعفیٰ سے یورپی یونین کی پوزیشن تبدیل نہیں ہوگی

May 26, 2019

برسلز(اے پی پی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا7جون سے مستعفی ہونے کا فیصلہ یورپی یونین کی بریگزٹ سے متعلق پوزیشن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائے گا۔یورپی یونین کمیشن کی ترجمان مینہ اندریوا نے یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ ینکر نیتھریسا مے کے استعفی پر مسرت کا اظہار نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ جین ینکرتھریسامے کے ساتھ کام کرنے پر خوش تھے اور ان کی کارکردگی کو سراہتے تھے۔ اب وہ نئے وزیر اعظم سے بھی اسی سطح پر تعلقات استوار کریں گے اور باہمی امور میں تیزی لانے کی کوشش کریں گے۔اندریوا نے بتایا کہ تھریسامے کا مستعفی ہونا اس معاملے میں یونین کی پوزیشن اور مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا۔