سپر ہائی وے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

May 26, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے فائیو اسٹار سی این جی اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پک اپ میں سوار 45سالہ ظاہر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دم توڑ گیا۔