مسلح افراد 2 موٹر سائیکلیں اور نقدی چھین کر فرار

May 26, 2019

نصرپور (نامہ نگار) گزشتہ شب اڈیرولال اسٹیشن تھانے کی حدود میں محمد ابڑو لنک روڈ پر پھوپاڑ شاخ موری کے نزد 4 نامعلوم مسلح افراد روڈ بلاک کرکے مرغی کے بیوپاری اور اسکے فرزند سے 20 ہزار روپے نقد، دو موٹر سائیکلیں اور 4 قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔