ایم کیو ایم سندھ کی خوشحالی کےلئے جدوجہد کرتی رہے گی ، سہیل مشہدی

May 26, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم سندھ کی ترقی و خوشحالی کےلئے سندھ میں انتظامی یونٹس کی جدوجہد کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رکن رابطہ کمیٹی و میئر حیدر آباد سید سہیل مشہدی نے ایم کیو ایم ہیر آباد ٹاؤن کے زیر اہتمام معززین علاقہ کے اعزاز میں منعقدہ دعوت افطار و ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دعوت افطار میں ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے سینئرجوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی‘ جوائنٹ آرگنائزر عمر الوری‘ رکن ڈسٹرکٹ کمیٹی ندیم عادل‘ جاوید جبار سمیت علاقے کے معززین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ شہری حقوق کی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایم کیوایم سندھ کی عوام کی خوشحالی کےلئے اس جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔