فرشتہ قتل کیس، مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ ،کالز ڈیٹا کا تجزیہ ،ڈی این اے سیمپلنگ

May 26, 2019

اسلام آباد(نمائندگان جنگ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے اسپیکر کو ننھی فرشتہ قتل کیس کی تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا ، وزیر داخلہ نےبتایاکہ معصوم فرشتہ قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،اسپیکر کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے،انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا، انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جوڈیشل انکوائری مکمل ہونے تک متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہوں،ادھر فرشتہ قتل کیس میں اب تک دوسوکے قریب مشتبہ افرادسے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے لیکن تاحال پولیس ملزم کاسراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔