بھارت نے 65ء کی جنگ میں ڈیرہ بابا نانک میں پاکستانی سرحد پر مورچے توڑ دیئے

May 26, 2019

لاہور(خالد محمود خالد) تقریباً 54؍سال قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965ء کی جنگ کے دوران بھارت کی طرف سے ڈیرہ بابا نانک سیکٹر میں پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ بنائے گئے مورچے توڑ دیئے ۔ اس طرح پاک بھارت جنگ کی یاد گاریں مٹی میں مل کر امن کی راہداری میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ ان مورچوں کی جگہ پر خوبصورت پل تعمیر کیا جارہا ہے جو اب ڈیرہ بابا نانک سے پاکستانی علاقہ کرتار پورکے درمیان دریائے راوی پر بنے گا۔ ماضی میںجس جگہ پربھارتی فوج نے پاکستانی فوجی نقل حمل پر نظر رکھنے کے لئے بندوقوں اور گولہ بارود سے بھرے ہوئے مورچے بنا رکھے تھے وہاں سے اب بھارتی سکھوں کی روزانہ کی بنیاد پر پاکستان آنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔مورچے توڑنے کے عمل کو دیکھنے کے لئے بھارتی سکھوں کی بڑی تعداد بھی سرحد پر موجود تھی ۔ان سرنگوں سے پاکستانی علاقوں میں کی جانے والی گولہ باری کے نشانات آج بھی موجود ہیں جو خطے میں امن کے باوجود بھارتی جارحیت کی یاد دلاتے رہیں گے۔