21رمضان کا جلوس،سندھ حکومت سے موبائل فونز بند رکھنے کی سفارش

May 26, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے 21 رمضان کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے صوبائی حکومت سے موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کر دی، ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی، سندھ پولیس نے جلوس کے گزرگاہوں اور حساس مقامات پر موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔