احرام کی چادروں اور مصنوعی سیبوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد

May 26, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر اے این ایف نےبیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دوملزموں کوگرفتارکرلیا۔عمرے کے لئے جانے والے شخص ضرب علی سکنہ صوابی کے قبضے سے احرام کی چادروں میں چھپائی گئی 730 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی جواس نے کلف لگاکرچادروں میں لگارکھی تھی اورچادروں کو لیپ ٹاپ بیگ میں رکھاگیاتھا ۔ادھر جدہ جانے والے مسافروسیم گل سکنہ کوہاٹ سے اے این ایف حکام نے ایک کلو56گرام آئیس ہیروئن برآمدکرلی جوملزم نے مصنوعی سیبوں میں چھپارکھی تھی ۔