قرآنی نظام کے نفاذ تک ملک مسائل سے نہیں نکل سکتا،امیر العظیم

May 26, 2019

لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ جب تک پاکستان میں قرآن کا نظام نافذ نہیں ہوتا ، ملک و قوم مسائل و مشکلات سے باہر نہیں نکل سکتے ۔ حکمرانوں کو استعماری قوتوں کا خوف ہے مگر اللہ کا نہیں ۔ قیام پاکستان سے اب تک ملک میں جمہوریت کے نام پر شخصی آمریت مسلط ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے منصورہ میں دورہ تفسیر قرآن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔