تمام ہسپتالوں، مراکز صحت پر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں:اختر ملک

May 26, 2019

ملتان،شجاع آباد (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ڈپٹی کمشنر ملتان کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد پہنچ گئے،جہاں انہوں نےٹی ایچ کیو میں داخل مریضوں کودی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات ،ادویات کی فراہمی، فارمیسی سٹور اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا،صوبائی وزیر نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جہاں گائنی ،ایکسرے اورالٹراساؤنڈ سمیت تمام سہولیات بلامعاوضہ دستیاب ہیں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی میں ماہر فارماسسٹ تعینات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر شجاع آباد میں نیا گائنی وارڈ بھی جلد فنکشنل کردیا جائے گا،اس موقع پر ایم ایس شجاع آباد ہسپتال کی جانب سے صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔